سعودی عرب کے اسمارٹ شہر کی خوبصورت جھیل، مثالی ماحول اور سیاحتی چہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2020, 10:03 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ینبع کا شمار سعودی عرب کے صنعتی شہروں میں ہوتا ہے۔ ینبع نہ صرف ایک صنعتی شہر کے طور پر مملکت کے لوگوں کے ذہنوں میں گھر کر چکا ہے بلکہ اس تہذیبی جمالیاتی حسن، ساحل کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے بہترین ماحولیاتی ساخت اور اس کے وسط میں واقع ایک خوبصورت جھیل اس کی سیاحت اور قدرتی دلکشی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ یوں ینبع ایک صنعتی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ قدیم تہذیبی مرکز اور آج کی سیاحت کا ایک بہترین مقام ہے۔

ینبع بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع سعودی عرب کا پہلا اسمارٹ شہر ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے یہ شہر مدینہ منور کے مغرب میں واقع ہے۔ اس میں سیاحوں کے لیے دیکھنے کو بہت کچھ ہے۔ شہر کی خوبصورت جھیل، اس کی آب شاریں، سرسبزو شاداب مناظر رات کو چکمتی روشنیاں، خوبصورت مقامات اور بچوں کے لیے کھیل کے میدان سب سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کشش رکھتے ہیں۔

شہر میں واقع جھیل اگرچہ مصنوعی ہے مگر دیکھنے میں یہ کسی قدرتی جھل سےمختلف نہیں۔ یہ جھیل بحر احمر سے 3 کلومیٹر دور ہے۔ اس کا ڈیزائن قدرتی جھیلوں کی طرح ہے۔ جھیل کے اطراف میں دور دور تک کھجور کے درخت پھیلے ہوئے ہیں۔ جھیل کے تمام حصوں میں قدرتی ماحول اور توازن قائم کیا گیا ہے۔ جھیل کے دو حصے ہیں۔ ایک جھیل کے بیرونی حصے میں راہ داری سے جوڑا گیا ہے جب کہ دوسرا حصے تک لکڑی کے پل کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔

جھیل اور اس کے اطراف کے سرسبز فرش کا رقبہ 21276 مربع میٹر ہے۔ اطراف میں کھجور کے درخت اس کی خوبصورتی کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں۔ ان میں 373 بڑے اور 1590 چھوٹے درخت ہیں۔ شہرکے مختلف حصوں کو اس خوبصورت جھیل کے ساتھ جوڑا گیا ہے تاکہ سیاح اور دیگر شہری با آسانی یہاں پہنچ سکیں۔ جھیل سے متصل چار مصنوعی مگر خوبصورت آبشاریں ہیں۔ جھیل کے قریب 172 کار پارکنگ اسٹینڈ ہیں جن میں سے 8 خصوصی اور معذور افراد کے لیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...