جوئیڈا تعلقہ میں چرواہے پر ریچھوں کا حملہ  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2019, 7:49 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا:17؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کرنجے دیہات میں منگل کو جانور چرانے کے دوران چرواہے پر دو ریچھوں نے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

شدید زخمی ہونے والے کی شناخت بجارکونمگ گرام پنچایت حدود کے کرنجے شیواجی سوپولودیسائی (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گاؤں سے آدھا کلو میٹر دور جانوروں کو چروانے کے دوران 2ریچھوں نے اچانک حملہ کرنے سے ہاتھ ،پیر اور سر زخمی ہوا ہے۔ ریچھوں اور شیواجی کی چیخ پکار سن کر لوگ دوڑ کر ان کی حفاظت کی۔ اس کے بعد ایمبولنس کے ذریعے زخمی شیواجی کو رام نگر اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں کے صلاح کے مطابق بیلگام کے کے ایل ای اسپتال روانہ کیاگیا۔

تعلقہ میں گزشتہ ایک ہفتہ میں ریچھوں کی طرف سے یہ دوسراحملہ ہے۔ اس سلسلےمیں کمبارواڑ کے معاون فاریسٹ آفیسر شیوانند نے کہاکہ زخمی شیواجی کے اسپتال کے اخراجات محکمہ فاریسٹ سے ادا کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔