زمین فراہم کرنے والے کسانوں کے فائلس کی جلد نکاسی کرنے ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2021, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اگست(ایس او  نیوز)بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کے چیرمین ایس آر وشواناتھ نے افسروں کو ہدایت دی کہ ناڈا پرابھو کیمپے گوڈا لے آؤٹ کی تعمیر کے لئے ز مین فراہم کرنے والے کسانوں کے فائلس ایک ماہ کے اندر مکمل کریں۔کیمپے گوڈا لے آؤٹ کے لئے جگہ فراہم کرنے والے کسانوں کے ساتھ طلب کر دہ اجلاس کے دوران وشواناتھ نے یہ ہدایت دی اور کہا کہ کسانوں کے فائلسن کی نکاسی میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے موٹے کاموں کے لئے کسانوں کو دفتر کا چکر کاٹنے پر مجبور نہ کیا جا ئے او ربی ڈی اے کمشنرو افسران کسانوں کو انصاف فراہم کریں۔

انہوں نے بتا یا کہ بی ڈی اے سائٹ میں 2012سے قبل تعمیر تمام گھروں کو سکرما کیا جا رہا ہے جس کے لئے مقرر فیس رد کرے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں اتھارٹی کے اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ کندایہ سائٹس کو سکرما کرنے کا اختیار بی ڈی اے کو نہیں ہے اسلئے اس سلسلہ میں قدم اٹھا نے حکومت سے گزارش کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ کیمپے گوڈا لے آؤٹ کے لئے رابط فراہم کرنے والے سڑکوں کی تعمیر میں مسئلہ ہو تو سروے کرواکر گھروں اور خالی جگہ کے لئے معاوضہ ادا کرکے سڑکوں کو تعمیر کرنے کا اتھارٹی فیصلہ لے گی۔انہوں نے بتا یا کہ آؤٹر رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے قبضہ کردہ ز مین کے لئے متبادل ز مین فراہم کر نے حکومت کو مکتوب روانہ کیا جا ئے گا۔اس موقع پر بی ڈی اے کمشنر راجیش گوڈا نے کہا کہ کسانوں کے فائلس کی نکاسی ترجیحی بنیاد پر کی جا ئے گی کسی بھی حالت میں تاخیر نہیں ہو گی۔

اس سے قبل کسان رہنما چنپا نے مطالبہ کیا کہ لے آؤٹ کی تعمیر کے لئے ز مین فراہم کرنے والوں کے فائلس کی نکاسی میں بی ڈی اے افسران اور عملہ تاخیر کر رہا ہے اس مسئلہ کو حل کر تے ہو ئے کسانوں کو انصاف فرائم کی جا ئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔