بی بی ایم پی صفائی کرمچاریوں کیلئے رہائشی اسکیم بی ڈی اے سے تعمیر شدہ فلیٹ کے حق پترا تقسیم

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/فروری (ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے صفائی کرمچاریوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کی طرف سے فلیٹ تعمیر کئے جارہے ہیں، ان میں سے چند فلیٹ کے حق پترا آج منتخب صفائی کرمچاریوں میں تقسیم کئے گئے۔ ملیشورم کے آئی پی پی ٹریننگ سنٹر میں منعقد حق پترا تقسیم تقریب میں حق پترا تقسیم کرنے کے بعد میئر گوتم کمار جین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی بی ایم پی کے تقریباً 272/ مستحق ملازمین کو فلیٹس دینے کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔ اس میں ویسٹ زون کے جملہ 89/ افراد کو فلیٹ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں آج 60/ صفائی کرمچاریوں میں فلیٹ کے حق پترا تقسیم کئے گئے ہیں۔آنے والے دنوں میں مزید مستحقین میں فلیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ میئر نے بتایا کہ مذکورہ رہائشی اسکیم کے لئے 2015-16/ کے دوران 50/ کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے۔ اس اسکیم کے تحت ایک فلیٹ 9/ لاکھ روپئے میں تعمیر کیا گیا ہے جس میں 6/ لاکھ روپئے منسپل ڈائرکٹریٹ اور 3/ لاکھ روپئے بی بی ایم پی سے ادا کئے جارہے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ بی بی ایم پی میں خدمت انجام دے رہے 400/ مستقل صفائی کرمچاریوں کو ”گراہا بھاگیہ“ اسکیم کے تحت بی ڈی اے نے آلود میں جو فلیٹس تعمیر کئے ہیں وہ مستحق افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو پاک وصاف رکھنے میں صفائی کرمچاریوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔صفائی کرمچاری اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے، صبح اور شام شہر میں صفائی کرتے ہیں۔صفائی کرمچاریوں کی ان خدمات کے عوض انہیں رہائشی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ میئر نے کہا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، کئی افراد کو اس سے کافی پریشانی ہونے لگی ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھ کر 10/ کروڑ روپیوں کی لاگت سے 2/ کینال تعمیر کرکے آوارہ کتوں پر قابو پایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 150/ پرائمری ہیلتھ سنٹرز ہیں،ان میں بی بی ایم پی کی حدود کے 85/ پرائمری ہیلتھ سنٹرز شامل ہیں۔ ان ہیلتھ سنٹرز میں کتوں کے کاٹنے پر لگائے جانے والے ریبس ویکسن دوائی مفت فراہم کی جائے گی۔ عوام اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ مذکورہ دوائی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں تمام طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی میئر رام موہن راج ویسٹ زون کے کمشنر بسواراج، منجوناتھ راج سمیت دیگر افسر حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...