آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ، شری سنتھ پر تاحیات پابندی برقرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 12:44 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،18؍اکتوبر(ایجنسی)ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے انڈیا کے کرکٹ بورڈ کے ذریعے کرکٹر ایس شری سنتھ پر تاحیات پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے قبل ہائی کورٹ کی ایک سنگل جج بنچ نے شری سنتھ کو تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کی ڈویزن بنچ میں اپیل دائر کی تھی۔

 شری سنتھ پر سنہ 2013 میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے درمیان سپاٹ فکسنگ کا الزام لگا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے ایک انکوائری کے بعد بعض دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شری سنتھ پر تاحیات کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ہائی کورٹ کی ایک ڈویزن بنچ نےکرکٹ بورڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیس بولر پر تاحیات پابندی دوبارہ نافذ کر دی ہے ۔

سرکردہ سپورٹ‎ کمنٹیٹر جسوندر سدھو نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ بورڈ کے پاس میچ فکسنگ کےثبوت اتنے پختہ تھے کہ اس طرح کا سخت قدم اٹھانے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں تھا اور یہ آئی پی ایل کے مستقبل کے لیے بھی ضروری تھا۔شری سنتھ نے ایک ٹویٹ میں عدالت عالیہ کے فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ ’یہ میرے لیے اب تک کا سب سے برا فیصلہ ہے ۔ کیا میرے لیے خصوصی قانون ہیں؟ اصل قصور واروں کے بارے میں کیا کہیں گے؟ چنئی سپر کنگ اورراجستھان رائلز کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

شری سنتھ پر اپنی ٹیم راجستھان رائلز کے دو ساتھیوں اجیت چنڈیلا اور انکت چوان پر سنہ 2013 کے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں سپاٹ فکسنگ کا الزام لگا تھا۔ دلی پولیس نے انھیں اپنی تفتیش میں بے قصور قرار دیا تھا۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے سنہ 2015 میں انھیں الزامات سے بری کر دیا تھا اور بورڈ کے ذریعے ان پر لگائی گئی تاحیات پابندی ہٹا لی تھی۔ لیکن بورڈ اپنے فیصلے پر قائم رہا اور اس نے عدالت عالیہ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...