کانگریس کی بقا کیلئے سدارمیا وزیر اعلیٰ بنیں: بی سی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی (ایس او نیوز) کانگریس کے رکن اسمبلی بی سی پاٹل نے کہا کہ ریاستی عوام کی خواہش ہے کہ سدارامیا وزیر اعلیٰ بنیں - یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی سی پاٹل نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ سدارمیا ایک قابل اورایماندار سیاستدان ہیں اور انہیں وزیر اعلیٰ مقرر کرنے سے کانگریس بچ سکتی ہے- انہوں نے کہا کہ انہیں وزارت ملنے کی توقع تھی اور انہوں نے تین مرتبہ جیت حاصل کی ہے- انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس میں لنگایتوں کو نظر انداز کیا گیاہے- جے ایچ پٹیل، ایس آر بومئی، ویریندر پاٹل اور نجا لنگپا کو اقتدار سے محروم کیاگیا جس کے بعد متعلقہ پارٹیوں کا حال کیاہوا سب جانتے ہیں - انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات میں شمالی کرناٹک علاقہ میں لنگایتوں کو نظر انداز کئے جانے سے ہی کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے-بی جے پی رہنماؤں سے رابطہ کے تعلق سے بی سی پاٹل نے کہا کہ کسی بی جے پی رہنما نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی رمیش جارکی ہولی سے ملاقات کی، تاہم اس سلسلہ میں آئندہ فیصلہ لیا جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...