ویژن 2050: بی بی ایم پی کی طرف سے مستقل منصوبہ بندی شعبہ کا قیام ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2019, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍ستمبر(ایس او نیوز) بنگلور وژن 2050 کے نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کمشنر بی ایچ انیل کمار نے کل گذشتہ، ایک منصوبہ بندی شعبہ کی تشکیل کے سلسلہ میں ہدایات جاری کئے ہیں تاکہ شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک منصوبہ عمل کی تیاری کے سلسلہ میں ماہرین اور شہری تنظیموں کے ساتھ اشتراک کیا جاسکے۔انیل کمار نے اس سلسلہ میں اپنے ٹوئیٹر ہینڈلہ پر ایک ٹوئٹ کیا تھا جو جلد ہی وائرل ہو گیا، مذکورہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ”عزت مآب وزیر اعلیٰ کرناٹک کے نظریہ کے مھابق ہم نے ایک مستقل منصوبہ بندی شعبہ کے قیام کے ذریعہ بنگلور وژن دستاویز 2050 کی تیاری کی جانب پہلا قدم بڑھایا ہے۔اس میں شہری منصوبہ بندی محکمہ کے ماہرین موجود رہیں گے تو اس دستاویز کی تیاری کے لئے ایک مستقل جماعت تشکیل دیں گے“۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں کمار نے تحریر کیا ہے کہ ”طویل مدتی منصوبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے،بی بی ایم پی نے وژن 2050 کو جاری کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے،اس طرح کا ایک منصوبہ نہ صرف تیار بلکہ نافذ بھی اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب شہریوں کا اس میں تعاون حاصل رہے۔میں آپ تمام سے گزارش کرتا ہوں کہ اس میں شریک ہوں اور ہماری اس جستجو میں مدد بھی کریں“۔ویژن 2050 کے لئے تشکیل دئے جانے والے اس نئے شعبہ کی سربراہی خصوصی طور پر مقرر کردہ ڈپٹی اڈیشنل ڈائرکٹر ایس ایل راجنا کریں گے۔کمشنر نے بتایا ہے کہ ترقیاتی شعبہ جو محتلف ماہرین کے ساتھ اشتراک کرنے والا ہے وہ بنگلور کی ہمہ جہت ترقی کے نظریہ پر مشتمل ایک دستاویز بھی تیار کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔