بی بی ایم پی افسروں کی غیر معیاری پلاسٹک استعمال کے خلاف مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 10:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍مارچ (ایس او نیوز) سلیکان سٹی میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے باوجود دکانوں ، مال، ہوٹل سمیت دیگر تجارتی مراکز میں باقاعدہ اس کا استعمال ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں کئی شکایتیں موصول ہونے پر آج بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) افسروں نے اپنی حدود میں مال اور ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر 15لاکھ روپیوں کا جرمانہ لگایا ہے۔ آج دوپہر بی بی ایم پی افسروں نے شہر کے اہم مالز جیسے اورئین مال، گروڈا مال، فورم مال، فنکس، آر ایم زیڈ گیلری میناکشی مال سمیت دیگر مالس پر بیک وقت چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران غیر معیاری پلاسٹک رکھنے کا پتا لگایا ۔ اس کے علاوہ افسروں نے ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے یہاں پر بھی غیر معیاری پلاسٹک کے استعمال پر مالکان پر ناراضگی جتائی اور غیر معیاری پلاسٹک کو ضبط کرلیا ہے۔ بی بی ایم پی شعبہ صحت و خاندانی بہبود کے افسر نے بتایا کہ اورئن مال میں 65 کلو غیر معیاری پلاسٹک جس کی مالیت 2لاکھ ہے ضبط کرلی ہے۔ اسی طرح گروڈا مال میں 1.25لاکھ کا 40 کلو پلاسٹک ۔ فورم مال میں 2.10لاکھ کا 25 کلو پلاسٹک، مہادیو پورہ کے فینکس میں 3.50 لاکھ کا 700 کلو پلاسٹک، یلہنکا کے آر ایم زیڈ گیلری میں 2.80 لاکھ کا 180 کلو پلاسٹک، بومنہلی کے میناکشی مال میں ڈیڑھ لاکھ روپیوں کا پلاسٹک ضبط کیا گیا ہے۔ افسروں نے آج کارروائی کرتے ہوئے جملہ 13.15 لاکھ روپئے مالیت کا 1010 کلو غیر معیاری پلاسکٹ ضبط کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6مال کے علاوہ 4ہوٹلوں پر بھی چھاپہ مارئے گئے۔یہاں پر بھی غیر معیاری پلاسٹک کا استعمال کرنے پر مالکان اور ملازمین پر ناراضگی ظاہر کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...