بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے لئے انتخاب17جنوری کو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2019, 9:28 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو 9جنوری (ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب کی تاریخ آخر کار طے ہوگئی۔ 17 جنوری کو ہونے والی کونسل میٹنگ میں اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے چیرمینوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ حالانکہ اس سے پہلے یہ انتخاب 5جنوری کو طے تھا لیکن بی جے پی کے ایک کارپوریٹر ناگراج کو بی بی ایم پی کی ایک اسٹانڈنگ کمیٹی کا چیرمین بنانے کانگریس کی کوشش پر بی جے پی کے سخت اعتراض کے سبب جو ہنگامہ کھڑا ہوا اس کی وجہ سے اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمینوں کا انتخاب ملتوی کردیا گیا۔ اب 17 جنوری کو باضابطہ نئے چیرمینوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔12 اسٹانڈنگ کمیٹیوں میں سے سماجی انصاف کمیٹی اور وارڈ ورکس کمیٹی کے چیرمینوں کے انتخاب پر ابھی اتفاق نہیں ہوا ہے۔ کونسل اجلاس میں اراکین کے انتخاب کے بعد میئر کے کمرے میں چیرمینوں کا انتخاب کمیٹیوں کی میٹنگ کے ساتھ کردیا جائے گا۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کارپوریٹروں نے باہمی طور پر بارہ کمیٹیوں کے اراکین اور دس کمیٹیوں کے چیرمینوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ دو کمیٹیوں کے انتخاب پر اب بھی اتفاق اس لئے نہیں ہوا ہے کہ کانگریس اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ جئے نگر اسمبلی حلقے میں آنے والے لکسندرا کے کارپوریٹر ناگراج کو سماجی انصاف کمیٹی کا چیرمین بنائیں۔ تاہم بی جے پی کی طرف سے اس کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ ناگراج کو چیرمین بننے سے روکنے کے لئے 5جنوری کی میٹنگ میں بی جے پی نے اپنے سبھی کارپوریٹروں کو وہیپ جاری کیا تھا ، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتخاب کو ملتوی کردیاگیا۔ اس سلسلے میں صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی نے مداخلت کی اور چیرمین شپ کے لئے جاری رسہ کشی کو سلجھانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔