کورونامتاثرین کے مکانات سیل ڈاؤن نہ کرنے پربی بی اپم پی کی آمادگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2020, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اگست (ایس او نیوز) کورونا متاثرین کے مکانات کوسیل ڈاؤن کرنے کے طریقہ کارسے دست بردارہونے کے سلسلہ میں بروہت بنگلورمہانگرپالیکے (بی بی ایم پی) غورکررہاہے۔ شہرمیں متاثرین کی تعدادمیں ہرگزرتے دن کے ساتھ بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے۔سیل ڈاؤن کرنے کی وجہ سے متاثرین کے مکان والے گھرسے باہرنکل نہیں پارہے ہیں۔ بی بی ایم پی کا خیال ہے کہ عوام میں اب بیداری آگئی ہے سب لوگ محسوس کررہے ہیں کہ یہ بیماری نہا یت متعدی ہے، اس لئے گھروں سے باہرنکلنا خطرہ سے خالی نہیں ہے۔اس لیے بی بی ایم پی نے یہ فیصلہ کیاہے کہ جب لوگ محتاط اورالرٹ ہوگئے ہیں تو متاثرین کے مکانات کوسیل ڈاؤن کرنے کی ضرورت کیاہے۔ سیل ڈاؤن کی بجائے کوئی اورمتبادل حل تلاش کرنے کے سلسلہ میں بھی بی بی ایم پی غورکررہاہے۔ بی بی ایم پی یہ محسوس کرلیاہے کہ متاثرہ کے مکانات سیل ڈاؤن کئے جانے سے گھروالوں کونہایت شرمندگی اور عار کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ اس لیے بھی سیل ڈاؤن کرنے سے احترازکرنے پربی بی ایم پی آمادہ ہواہے۔ اس کے علاوہ سیل ڈاؤن کرنے کے لیے بھی ایک بڑی رقم خرچ کرنی پڑرہی ہے۔ ان رقوم کوبچانے کے مقصدسے بھی سیل ڈاؤن طریقہ ختم کرنے کامنصوبہ بنایاگیاہے۔ اس سلسلہ میں ردعمل ظاہرکرتے ہوئے بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرسادنے کہا کہ سیل ڈاؤن کئے جانے کے معاملہ میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ لوگوں کی اکثریت کا کہناہے کہ متاثرین کے مکانات سیل ڈاؤن کرنے کا طریقہ کارمناسب نہیں ہے۔ مکانات کوسیل کرنا یا لوہے کے شیٹوں سے بندکرنا ہمارے لئے اچھانہیں لگتا،کئی بارہم کوبھی شرمندگی کاسامنا کرناپڑا ہے۔ عوام کی اس شکایت اوراپیل کوحکومت کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ اس تجویزپرریاستی حکومت کیا فیصلہ کرے گی،اس کاانتظارکرنا ہوگا۔ تاہم اب تک سیل ڈاؤن نہ کرنے کے سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...