برطانیہ سے بنگلورو لوٹنے والے 121مسافر لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th January 2021, 11:51 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،7؍جنوری(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) اسپیشل کمشنر برائے صحت راجیندرا چولن نے بتا یا کہ بر طانیہ سے شہر پہنچنے والے افراد میں سے جملہ121افراد لا پتہ ہیں ان کی تلاش کے لئے بی بی ایم پی حدود کے زون سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی بر طا نیہ سے شہرپہنچنے والے لا پتہ افراد کے متعلق پو لیس افسران سے رابطے میں ہے۔ جو افراد لا پتہ ہیں ان میں آئی ٹی۔بی ٹی کمپنیوں کے ملاز مین کی تعداد زیادہ ہے۔ بر طا نیہ سے پہنچنے والے افرادکے مہا دیو پورہ علاقہ میں قیام کر نے کے متعلق پتہ چلا ہے۔لا پتہ افراد کی طرف سے غلط پتہ دئے جانے کی وجہ سے ان کی نشاندہی مشکل ہو رہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ واٹس ایپ کال کے ذریعہ ان کا پتہ لگا نے کی کوشش جا ری ہے، اس کیلئے پو لیس افسروں سے تعاون کی بھی گزارش کی گئی ہے۔

راجیندرا نے بتا یا کہ پو لیس افسروں اورپاسپورٹ افسروں کے تعا ون سے پتہ لگا نے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ یکم تا21دسمبر شہر پہنچنے والے افراد کی تعداد1,426تھی،30دسمبر کو553،31دسمبر کو 486؍افرا برطا نیہ سے شہر پہنچے۔یکم تا 21دسمبر پہنچنے والے افراد میں سے79،30دسمبر کو پہنچنے والوں میں 28؍افراد، 31دسمبر کو شہر پہنچنے والے افرادمیں سے 14جملہ121افراد لا پتہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ بر طانیہ سے شہر لوٹنے والے افراد اور ان سے رابطہ میں رہنے والے جملہ33افراد کو کووڈ۔19پا زیٹیو لا حق ہوا ہے۔ان میں 24افراد انگلینڈ سے لوٹنے والے افراد ہیں جبکہ9ان سے رابطہ میں رہنے والے ہیں۔برطانیہ سے شہر پہنچنے والے 2,471افراد شہر ہی کے مقیم ہیں،1,800افراد کا کووڈ۔ ٹسٹ کیا جانا تھا جن میں 1,572افراد ٹسٹ کیا جا چکا ہے بقیہ288افراد کا ٹسٹ لینا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...