بنگلورو: بی بی ایم پی افسران کی کارروائی میں رخنہ ، اپارٹمنٹ کے مکینوں کے خلاف دائر مقدمات رد کرنے ہائی کورٹ کا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2022, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍نومبر(ایس او  نیوز)عدالتی احکامات کے تحت راج کا لوے پر غیر قانونی قبضہ جات کا سروے کر کے ہٹانے کی کارروائی کے دوران بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) افسران کو روکنے کی کوشش کے الزام میں شہر کے ایک پاراٹمنٹ کے مکینوں کے خلاف دائر فوجداری مقدمہ رو کرنے سے ہائی کورٹ نے انکار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اس سلسلہ میں اپنے خلاف دائر ایف آئی آر رد کرنے کا مطالبہ کر تے ہو ئے مہا دیوپورہ کے شلپتاسلینڈاینکس اپارٹمنٹ نمبر23کے مکینوں کی جانب سے دائر عرضی کو جسٹس کے نٹراجن نے رد کر کے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے عرضی گزاروں کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ عرضی گزار اپارٹمنٹ کے مکین ہیں اور ان کا مقصد غیر قانونی طور پر گروہ تشکیل دینا نہیں تھا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ فلیٹ کے مالکان کو چائیے کہ اپارٹمنٹ کے اندر رہیں،لیکن سرکاری افسران کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے مقصد کے تحت عرضی گزاروں نے اتحاد قائم کیا جو آئی پی سی کی دفعہ149کے تحت جرم ہے۔جسٹس نٹراجن نے بتا یا کہ معا ملہ کے تحت تصاویر اور ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ عرضی گزاروں نے بی بی ایم پی افسران کی کارروائی میں رخنہ ڈالا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے بی بی ایم پی کی ایگزیکیو ٹیو انجینئر مالتی اور عملہ نے لینڈ ریکاڈس کے اڈیشنل ڈائرکٹر کے ساتھ راج کا لوے کا سروے کرکے باڑھ لگا نے کی کوشش کی تو عرضی گزاروں نے روک لگائی۔ انہوں نے بتا یا کہ عرضی گزاروں کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعد بی بی ایم پی افسر نے راج کا لوے کی جگہ تحویل میں اور باڑھ لگائی،اسلئے ان کے خلاف دائر فوجداری مقدامات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔