بی بی ایم پی 277غیر قانونی مذہبی عمارتوں کو منہدم کرے گی

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍مارچ (ایس او نیوز) بی بی ایم پی ذرائع کے مطابق شہری حدود میں عوامی جائیداد پر تعمیر277مذہبی عمارتوں کو منہدم کرنے بی بی ایم پی تیاری کررہی ہے۔ کارپوریشن کے ایک افسر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ستمبر 2009کے بعد بی بی ایم پی حدود کی سڑکوں، فٹ پاتھ، پارک سمیت سرکاری جگہ پر تعمیرمذہبی عمارتوں کو ہٹانے بی بی ایم پی افسر تیاری کررہے ہیں اور ان عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کارپوریشن حدود کے 8،زونس میں غیر قانونی طور پر تعمیر مذہبی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے تحت ستمبر2009سے پہلے 3,335نجی مذہبی عمارتوں کو تعمیر کئی گئی ہیں۔ افسر نے بتایا کہ بی بی ایم پی نے ان عمارتوں کے ذمہ داروں کو نوٹس جاری کرکے انہیں خود منہدم کرنے کی ہدایت دی ہے اگر انہوں نے منہدم نہیں کیا تو یہ کارروائی بیبی ایم پی کی جانب سے ہی کی جائے گی اور اس کی اطلاع ہائی کورٹ وسپریم کورٹ کو دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔