بینگلور میں بی بی ایم پی کا100مقامات پر اسکائی واک تعمیر کرنے کا فیصلہ، اسپیشل کمشنر نے کہا، جلد ہی طلب کیا جائے گا ٹیندر

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2022, 2:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍ستمبر(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے بینگلور میں سب سے زیادہ ٹریفک والی سڑکوں اور جنکشن سمیت 100مقامات پر راہ گیروں کی سہولت کے لئے ااسکائی واک کی تعمیر کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے اور40مقامات پر ترجیحی بنیاد پر اسکائی واک تعمیر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

بی بی ایم پی اسپیشل کمشنر رویندرا ناتھ نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ سب سے زیادہ ٹرافک والی سڑکوں،کے آر روڈ، نندی درگا روڈجنکشن،ہنور مین روڈ(رلائنس فریش) سمیت40مقامات پر راہ گیروں کو سڑک پار کرنے مشکلات کا سامنا اور ٹریفک میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اسی وجہ سے ان مقامات پر فوری طور پر اسکائی واک کی تعمیر کرنے بنگلور سٹی محکمہ ٹریفک پو لیس کو روانہ پیشکش کی بنیاد پر اسکائی واک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ٹریفک  پولیس کی جانب سے نشاندہی کئے گئے  مقامات پر اسکائی واک کی تعمیر کے سلسلہ میں بی بی ایم پی ٹریفک  انجینرنگ  سیل نے جائزہ لیا ہے اور تعمیرکے لئے جلد ہی جگہ کے انتخاب کی کارروائی شروع کی ہے اور جلد ہی ٹنڈر طلب کیا جا ئے گا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ(پی پی پی) کے تحت اسکائی واک تعمیر کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ اسکائی واک کی تعمیر کے لئے درج ذیل مقامات کو ترجیح دی گئی ہے۔کے آر جنکشن کے سنتوش تھیٹر کے قریب، نندی درگا روڈ جنکشن،ہنور مین روڈ(رلائنس فریش کے سامنے)،توبر ہلی بس اسٹانڈ،ایچ ایس آر چو تھا فیس(اگرا تالاب کے قریب)،وائٹ فیلڈ مین روڈ(شانتی نکیتن اپارٹمنٹ)،گور گنٹے پالیہ سرکل ٹمکور روڈ،واٹال ناگراج روڈ کے آر آر آرجنکشن،پو تیس مال کے جی روڈ کے قریب،سنکد کٹے بس اسٹانڈ،ٹینک بنڈ روڈ بالے ہنو مارکیٹ،جالہلی مدر ٹیریسا اسکول،میٹرو اسٹیشن یشونت پور کے قریب،وائشنوی مال،بشپ کاٹن گرلز اسکول ریسی ڈینسی روڈکے سامنے،پی ای ایس کالج ہوسکر ہلی کے قریب، چو ڈیشوری بس اسٹانڈ وغیرہ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...