عوامی طور پر گنیش تہوار منانے کی اجازت نہیں : بی بی ایم پی

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 12:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍ جولائی (ایس او نیوز) ریاستی راجدھانی بنگلورو میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایسے خطرناک ماحول میں عوامی طور پر گنیش تہوار منانے کی اجازت دینے سے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے انکار کردیا ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے مقصد سے پیشگی احتیاطی تدابیر کے طور پر گنیش تہوار پر بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پر ساد نے کہا کہ اس سال شہر بنگلورو میں گنیش تہوار عوامی طور پر منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا وائرس کے پیش نظر گنیش تہوار منانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ گنیش عوامی طور پر منا نے سے شہر کے ہر گلی اور ہر محلّہ میں گنیش مورتیاں بٹھانے سے لیکر پانی میں ڈبانے تک ایک بے ہنگم ہجوم کا سلسلہ چل پڑتا ہے۔ گلی محلے اور کالونیوں میں عوامی ازحام سے سماجی فاصلہ مشکل ہوجاتا ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ کا باعث بننے کا قومی اندیشہ ہے۔ ان اندیشوں اور خدشات کو یقین میں بدلنے سے روکنے سے مقصد سے عوامی طور پر گنیش تہوار منانے پر بی بی ایم پی نے روک لگادی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔