کووڈ کی دوسری اور ممکنہ تیسری لہر کے خدشات کے باوجود۔ بی بی ایم پی نے2,589کروڑ روپئے جائیدادا ٹیکس کے طور پر وصول کئے

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 12:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جنوری(ایس او  نیوز)کووڈ کی دوسری لہر اور ممکنہ تیسری لہر کے درمیان ہی بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) نے جاریہ ما لی سال کے9ماہ کے دوران جملہ2,589 کروڑ روپیوں کا جائیداد ٹیکس وصول کیا ہے۔

بی بی ایم پی کے اہم آمدنی والے جائیداد ٹیکس کی وصولی سے بی بی ایم پی نے معاشی بحران سے تھوڑی بہت راحت حاصل کی ہے۔آن لائن اور چالان کے ذریعہ2021-22مالی سال کے اپریل سے دسمبر تک جملہ2,589کروڑ روپیوں کا جائیداد ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔مذکورہ ٹیکس کی رقم میں اپریل کے ماہ میں سب سے زیادہ796کروڑ اور سب سے کم نومبر کے ماہ میں 86کروڑ روپئے جمع ہو ئے ہیں۔2019-20کے ما لیاتی سال کے دوان جملہ2,681کروڑ اور2020-21کے ما لیاتی سال کے دوران2,777کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس کے طور پر حاصل کئے تھے۔ مذکورہ دونوں ما لیات سال کی بہ نسبت جاریہ مالیاتی سال کے 9ماہ کے دوران2,589کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس کے طور پر حاصل کئے ہیں۔بی بی ایم پی افسران نے توقع کی ہے کہ جاریہ ما لی سال کے اختتام تک جائیداد ٹیکس کی وصولی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ہر ہفتہ بی بی ایم پی نے ٹیکس وصولی مہم چلا رہا ہے۔جن مالکان کی جانب سے جائیدادا ٹیکس کی ادا ئیگی میں بے توجہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہیں نوٹس جاری کر تے ہو ئے فوری جائیداد ٹیکس جمع کرنے پر زور دے رہا ہے۔بی بی ایم پی افسران کے مطابق اپریل کے ماہ میں 796کروڑ،مئی کے ماہ میں 478کروڑ، جون کے ماہ میں 433کروڑ،جو لائی کے ماہ میں 195 کروڑ، اگست کے ماہ میں 151کروڑ،ستمبر میں 213کروڑ،اکتوبر کے ماہ میں 111کروڑ،نومبر کے ماہ میں 86کروڑ اور دسمبر کے ماہ میں 126کروڑ روپئے جائیدادا ٹیکس کے طور پر وصول کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...