نپاہ وائرس سے شہرمحفوظ کرنے کیلئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں، گنیش تہوار اور مورتیوں کے وسرجن میں ضوابط شکنی پرکارروائی: گورو گپتا

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2021, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍ستمبر(ایس او  نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا نے بتایا کہ کیرلا میں نپاہ وائرس کے پیش نظر شہر میں اس وائرس پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے گورو گپتا نے بتا یا کہ کیرلا سے شہر پہنچنے والے مسافروں اور طلبہ پرکڑی نظر رکھنے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ کیرلا سے شہر پہنچے افراد کا فوری ٹسٹ کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکز سے ویکسین کی فراہمی کی وجہ سے شہر میں ہر دن دیڑھ لاکھ افراد کو ویکسین دئے جانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ آج یلہنکا زون میں بڑے پیمانہ پر تشہری مہم کی جارہی ہے اس مہم کے لئے عوام کا بھر پور تعاون مل رہا ہے،اسی طرز پر دیگر زونس میں بھی تشہری مہم کی جائے گی۔گنیش تہوار کے متعلق اپنا در عمل ظاہر کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ شہر میں صرف تین دن ہی گنیش مورتی کو بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔جس مقام پر گنیش مورتی بٹھائی جا ئے گی اس مقام کا معائنہ کر نے کے لئے مقامی پو لیس انسپکٹر کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی میں بی بی ایم پی افسروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس کمیٹی کووڈ ضوابط کے خلاف ورزی پر کڑی نظر رکھے گی اور اس کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ مکانوں میں مورتیوں کو بٹھانے والے افراد کو مورتیوں کے وسرجن کے لئے بی بی ایم پی کی جانب سے موبائل ٹینکرس کی سہولت مہیا کی جائے گی،تین دنوں تک موبائل ٹینکرس گھروں تک پہنچ کر مورتیوں کے وسرجن کا موقع فراہم کریں گے اورمائک کے ذریعہ وسرجن کے متعلق اعلان کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ جھیلوں میں بھی مورتیوں کو وسرجن کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے،یہاں صرف 4فیٹ کی مور تیوں کا ہی وسرجن کرنے کا موقع دیا جا ئے گا۔ وسرجن کے پہنچنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ جھیل کے قریب بنائے گئے ٹیبل پرمور تیوں کو رکھ کر واپس لوٹ جائیں بی بی ایم پی ملاز مین ان مور تیوں کا وسرجن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گنیش تہوار اور مورتیوں کے سرجن کے دوران کووڈ ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اس کے خلاف ورزی کر نے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...