بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر نے مختلف تعمیری کاموں کا معائنہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍فروری(ایس او  نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کی جانب سے اولڈ ائر پورٹ پر سگنل فری کاریڈار پراجیکٹ کے تحت ونڈ ٹینل روڈ جنکشن،سروجنی داس جنکشن اور کندلہلی جنکشن پر جاری انڈر پاس کے تعمیری کاموں کا آج بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر گورو گپتا نے معا ئنہ کیا اور کنٹراکٹروں کو مقررہ وقت پر تعمیری کام مکمل کر نے کی ہدایت دی۔

اس مو قع پر انہوں نے بتا یا کہ ونڈ ٹینل جنکشن سے قریب انڈرپاس کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔اس کے لئے مزید درکار این اے ایل اور اسرو اداروں کی زمین کو قبضہ میں لینے کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ انڈر پاس کے ایک حصہ کا کام مکمل ہو چکا ہے، دوسرے حصہ کا کام بھی تیزی کے ساتھ کر تے ہو ئے ستمبر تک مکمل کر نے کے لئے انہوں نے کنٹراکٹرس کو ہدایت دی۔اس دوران سروجنی داس جنکشن کا معائنہ کر تے ہو ئے بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر نے بتا یاکہ مارتہلی سے شہر جانے والی سڑک پر انڈر پاس کے تعمیری کام کے ایک حصہ کی دیوار کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،دوسرے حصہ کی دیوار کے کام کے لئے چند درختوں کو منتقل کر نا ہے،اس کو دیکھتے ہو ئے گورو گپتا نے افسروں کو ہدایت دی کو وہ تعمیری کام میں رکاوٹ بنے چند درختوں کو فوری منتقل کر تے ہو ئے تعمیری کام کو تیزی کے ساتھ کرنے کا موقع فراہم کریں۔

انہوں نے بتا یا کہ سرویس روڈ کے لئے درکار ز مینات پر قبضہ کے لئے منظوری مل چکی ہے،دس دنوں میں ز مینات پر قبضہ کر کے تعمیری کام شروع کر یں اور جون 2021تک تعمیری کام کو مکمل کر نے کی ہدایت دی۔اس موقع پر اڈمنسٹریٹر کے ہمراہ اسپیشل کمشنر(پلاننگ)منوج جین،انجینئرنگ شعبہ کے چیف انجینئر ایم آر وینکٹیش،ایگزی کیٹیو انجینئر لو کیش،ڈپٹی فارسٹ کنزرویٹر افسر رنگناتھ سوامی سمیت دیگر افسر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...