باویریا میں انتخابات: سی ایس یو اکثریت کھو بیٹھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 11:37 AM | عالمی خبریں |

برلن 16اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وفاقی جرمن صوبے باویریا کے انتخابات میں جرمن چانسلر میرکل کی اتحادی اور حکمران سیاسی جماعت سی ایس یو کو اپنی تاریخ کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ سات دہائیوں میں تیسری مرتبہ سی ایس یو کو شراکت اقتدار کرنا پڑے گا۔ جرمنی کے وفاقی انتخابات میں اے ایف ڈی نے چانسلر میرکل کے قدامت پسند اتحاد سی ڈی یو اور سی ایس یو کے ووٹ بینک کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ صوبہ باویریا کے انتخابات میں بھی چانسلر میرکل کی اتحادی جماعت کرسچن سوشل یونین نے گزشتہ سات دہائیوں کی بدترین کارکردگی دکھائی۔ سن 1950 کے بعد ایسا تیسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ سی ایس یو کو حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں کا سہارا لینا پڑے گا۔اتوار کو منعقد کیے گئے ان انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن رہی جب کہ مہاجرین اور مسلم مخالف عوامیت پسند جماعت اے ایف ڈی اور گرین پارٹی کو ماضی کے مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کو قدامت پسند اتحاد کہا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت میں یہ اتحاد سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کے ساتھ مخلوط حکومت بنائے ہوئے ہے۔ سی ایس یو دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت متبادل برائے جرمنی ( اے ایف ڈی) کی کامیابی کو چانسلر میرکل کی مہاجر دوست پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتی ہے۔باویریا میں انتخابات سے قبل ہی سی ایس یو نے صوبائی سطح پر مہاجرین کے حوالے سے انتہائی سخت پالیسی اختیار کر لی تھی۔ پارٹی کے سربراہ اور وفاقی جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے وفاقی سطح پر بھی کھل کر چانسلر میرکل کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت کر کے وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈالے رکھا تھا۔تاہم ان اقدامات کے باوجود سی ایس یو باویریا میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ سی ایس یو اور ایس پی ڈی نے انتخابی نتائج کا بغور جائزہ لینے اور ناکامی کی وجوہات کا سنجیدگی سے تدارک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...