کنداپور کے بسرور قصبہ کے ایک جوڑے پر جرمنی میں جان لیوا حملہ۔ شوہر ہلاک، بیوی کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st April 2019, 2:27 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کنداپوریکم اپریل (ایس ا و نیوز) یہاں سے قریب بسرور نامی گاؤں کے رہنے والے اور فی الحال جرمنی کے میونخ شہر میں رہائش پزیر جوڑے پر جرمنی میں ایک افریقی مہاجر شخص نے چاقو سے قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پرشانت نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی کو سنگین زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیا ۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق پرشانت کا گھر کنداپور سے قریب بسرور میں ہے جس میں پرشانت کی والدہ رہائش پزیر ہے۔

پرشانت(۵۱سال) اپنی بیوی سمیتا بسرور(۴۰سال) اور دو بچوں ساکشی (۱۵سال) اور شلوک (۱۰سال)کے ساتھ کئی برسوں سے جرمنی میں مقیم تھا۔گزشتہ سال ہی انہیں جرمنی کی شہریت مل گئی تھی۔ اس کی بیوی اور وہ دونوں ایک ہی کمپنی میں ملازمت کررہے تھے۔ جمعہ کے دن میاں بیوی اپنے اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں سے اتررہے تھے تو ان کے ایک افریقی ملک گینی سے تعلق رکھنے والے مہاجر پڑوسی کے ساتھ کچھ کہا سنی ہوگئی۔ غصے کی حالت میں۳۳ سال کے افریقی شخص نے اس جوڑے پرباورچی خانے میں  استعمال ہونے والے چاقوسے پے درپے وار کردئے جس سے دونوں زمین پر گر پڑے ۔ پڑوسیوں نے چیخ وپکار سن کر پولیس کو اطلاع دی۔

پرشانت کے جسم سے خون کے فوارے نکل رہے تھے۔ دونوں زخمیوں کو آکسبرگ یونیورسٹی اسپتال میں منتقل کیاگیاجہاں کچھ ہی دیر بعد پرشانت نے دم توڑ دیا۔پرشانت کی بیوی سمیتا کی حالت نہایت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے علاج میں تین چار مہینے لگ سکتے ہیں۔

پولیس جب جائے واردات پر پہنچی تو قاتلانہ حملے کا ملزم وہیں پر موجود تھااور اس نے بغیر کسی رکاوٹ کے خود کو پولیس کے سپرد کردیا۔ جرمن میڈیا میں اس قاتلانہ حملے کی خبر کو بہت زیادہ کوریج دیا گیا ہے۔مگر اس حملے کی اصل وجوہات پر ابھی راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔پرشانت کی والدہ ، بھائی پربھات ،سمیتا کے والدین اس کے بھائی ،بھابی وغیرہ بنگلورو پہنچ گئے ہیں اور سرکاری کاغذات تیار ہوتے ہی وہ لوگ جرمنی کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔ اُدھر جرمنی میں پرشانت کی چودہ سالہ دُختر اور سات سالہ لڑکے کو  سرکاری حفاظت میں لیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...