بسوراج بومئی ہوں گے کرناٹک کے اگلے وزیر اعلی ، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2021, 10:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بسوراج ایس بومئی کرناٹک کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے ۔ بی جے پی کی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے منگل کو یہ اعلان کیا ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا کے ریاست کے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد ریاست کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کیلئے منگل کو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور جی کرشن ریڈی بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے تھے ۔

بومئی کو وزیر اعلی عہدہ کیلئے منتخب کئے جانے پر کرناٹک کے کارگزار وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عام اتفاق رائے سے بسوراج ایس بومئی کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے ۔ میں وزیر اعظم مودی کا ان کی حمایت کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم کی قیادت میں وہ ( بومئی) سخت محنت کریں گے ۔

بتادیں کہ بسوراج اس سے پہلے یدی یورپا میں وزیر داخلہ اور وزیر قانون کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔ بسوراج بومئی کے والد ایس آر بومئی سابق مرکزی وزیر اور کرناٹک کے وزیر اعلی بھی رہ چکے ہیں ۔ لنگایت کمیونٹی سے آنے والے بسوراج بومئی کو ریاستی سرکار میں دوسرے نمبر کا لیڈر مانا جاتا ہے ۔ بی ایس یدی یورپا کے قریبی مانے جانے والے بومئی 'جنتا پریوار' سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بومئی 2008 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔

غور طلب ہے کہ یدی یورپا نے اپنی مدت کار کے دو سال پورے ہونے کے دن پیر کو عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ یدی یورپا نے 26 جولائی کو راج بھون میں گہلوت کو استعفی سونپا تھا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا استعفی نامہ منظور کرلیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی مرضی سے استعفی دیا ہے ۔ جنوبی ہندوستان میں بی جے پی کی پہلی سرکار بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے یدی یورپا نے چار مرتبہ ریاست کی قیادت کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔