وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا الزام کانگریس پر ڈالا، قیمتیں کم کرنے کے سلسلہ میں مرکزی وزیر خزانہ سے بات چیت جلد

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2021, 5:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍ستمبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور اس پر عوام کی ناراضگی کے درمیا ن کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے سلسلہ میں وہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بات کریں گے۔

ہبلی میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس سوال پر کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پریشان ہے،اسے کم کرنے کے لئے حکومت کیا کرے گی؟انہوں نے جواب دیا کہ اس سلسلہ میں وہ وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔ انہوں نے ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ایندھن کی قیمت میں اضافہ کا سبب لگتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اس سے عوام پر بوجھ بڑھا ہے۔ اس سلسلہ میں وہ جلد ہی مرکزی وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے عام آدمی سخت ناخوش ہے۔ انہوں نے کانگریس کے اس الزام پر کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریٹیل میں ملنے والے ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، مسٹر بومئی نے کہا کہ تیل کی کمپنیوں کو قیمتوں پر نظر ثانی کرنے کا اختیار یوپی اے حکومت کی طرف سے دیا گیا اور کانگریس کے دور اقتدار میں ہی ان کمپنیوں نے آئیل بانڈس جاری کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ کانگریس کے دور اقتدار میں شروع ہوا تھا۔ بومئی نے کہا کہ 5ستمبر کو نرملا سیتا رمن کرناٹک کے دورہ پر آ رہی ہیں، اس مرحلہ میں وہ ان سے ایندھن کی قیمتوں کے سلسلہ میں بات کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...