معاشی سرگرمیاں اور کورونا کی روک تھام ایک ساتھ! 3مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اشارہ،گرین زون میں صنعتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2020, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،یکم مئی (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج کہاکہ معاشی سرگرمیوں اورکورونا کی روک تھام دونوں سرگرمیاں ایک ساتھ چلنی چاہئیں -ریاست میں 4 مئی سے تمام مقامات پر صنعتوں کو شروع کروانے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے -

ریاستی کابینہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 4مئی کے بعد وزیر اعظم دوبارہ لاک ڈاؤن میں ڈھیل دے سکتے ہیں،کنٹین منٹ زون چھوڑ کر گرین زون میں 4 مئی سے کارخانے وغیرہ شروع ہوجائیں گے - اس سلسلہ میں آج شام اہم صنعت کاروں سے بات چیت کرکے فیصلہ کیا جائے گا-

انہوں نے بتایا کہ مزید ڈھائی ماہ لاک ڈاؤن جاری رہا تو اس پر تعجب کرنے کی ضرورت نہیں - 4 مئی کے بعد وزیر اعظم مودی لاک ڈاؤن سے متعلق چند اہم ہدایات دے سکتے ہیں -اس کی روشنی میں ریاستی حکومت بھی ضروری مشورے کررہی ہے -انہوں نے بتایا کہ 4مئی کے بعد مالس کھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے - اس ضمن میں 3 یا 4مئی کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا- امید ہے کہ 4مئی کے بعد ریاست میں ماحول بہترہوگا، ریاست اوربنگلور میں کورونا کی وبا کم ہونے کی بھی امید ہے -انہوں نے بتایا کہ بنگلورع میں صنعتیں شروع کرنے سہولتیں فراہم کی جائیں گی - ہمیں خوشی ہے کہ ریاست کے عوام کرفیو پر عمل کررہے ہیں -سوشیل ڈسٹنسنگ پر باقاعدہ عمل ہورہا ہے -اس کے علاوہ میڈیا بھی عوام میں بیداری پیدا کررہا ہے جس پر انہوں نے حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کیا -

اظہارتشکر: لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں میں اناج تقسیم کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جو لوگ سرگرم رہیں ان کی بالخصوص محکمہ صحت کے عملہ کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے- انہوں نے بتایا کہ اس وباء سے عوام کو دہشت زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اس وباء سے لڑنے کے لئے تمام میں ہمت ہونی چاہئے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔