عمرہ سیزن کی آمد، خانہ کعبہ کے اطراف کی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 9:51 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عمرہ کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے شاہی منظوری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ مسجد حرام کے زائرین میں قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، ان کی رسومات اور عبادت کو محفوظ اور اطمینان بخش روحانی ماحول فراہم کرنے کے جذبے کی عکاسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدارت عامہ مسجد حرام میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں عمرہ زائرین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی 2020ء کو منگل کو کرونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ شریف کے گرد حفاظتی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ ان رکاوٹوں کا مقصد وبا کےدنوں میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔