اترپردیش کے بارہ بنکی میں نور فاطمہ نے 4 بچوں کو دیا جنم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2021, 11:05 PM | ملکی خبریں |

بارہ بنکی،19؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ پیدائش کے ایک گھنٹے کے بعد ایک نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وقت سے پہلے ہی بچے پیدا ہوئے ہیں جس سے بچے کافی کمزور ہیں۔ تینوں بچوں کی حالت بھی نازک ہے۔ شہر کے شکلائی گاوں باشندہ محمد عالم نے بتایا کہ ان کی بیوی نور فاطمہ کو اچانک درد زہ ہونے پرشہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہاں پر ڈاکٹروں نے وقت سے قبل ڈلیوری کی بات بتائی۔ ابھی خاتون کا علاج ہی چل رہا تھا کہ بچوں کی پیدائش شروع ہوگئی۔

حالت نازک ہوتا دیکھ فورا آپریشن کیا گیا۔ جمعہ کی شام 7 بجے 4 بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون کی حالت بگڑنے لگی۔ وہیں تقریباً ایک گھنٹے بعد ایک بچے کی موت ہوگئی، باقی تین کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ نور فاطمہ 4 ماہ کی حاملہ تھیں تب ان کا الٹراساونڈ کرایا گیا تھا جس میں مادر رحم میں تین بچوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ پانچویں ماہ پھر دوبارہ الٹراساونڈ کرایا گیا تو اس وقت بھی تین بچوں کی بات سامنے آئی۔ جمعہ کو جب آپریشن ہوا تو 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اس سے سبھی حیران ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...