بنٹوال: اجتماعی شادی پروگرام میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی ۔ بی جے پی لیڈر نے منعقد کی تھی تقریب، عوام نے جتائی ناراضگی

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2021, 4:16 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال ،26؍ اپریل (ایس او نیوز) جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں کورونا قوانین کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ سرگرم ہے تو دوسری طرف ان قوانین کو نظر انداز کرکے اپنی من مانی کرنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

ایسا ہی ایک معاملہ بنٹوال میں بی جے پی لیڈر تونگپّا بنگیرا کی قیادت میں سواستک فرینڈس کلب کے تحت منعقدہ اجتماعی شادی کے پروگرام کا سامنے آیا ہے جس میں شرکاء کی محدود کے تعداد کے بجائے آپس میں ضروری فاصلہ رکھے سیکڑوں کی تعداد میں مہمانوں کے شریک ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس شادی پروگرام کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس کے بعد عوامی سطح پر اس کے خلاف ناراضگی جتائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قانون کی اس خلاف ورزی کے بارے میں پولیس اور تعلقہ انتظامیہ کو خبر دینے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دوسری طرف سواستک فرینڈس کلب کے صدر پرشانت پونجال کٹّے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طرف سے منعقدہ اجتماعی شادی کی تقریب میں کووِڈ پروٹوکول کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی ۔ اس پروگرام میں 16 جوڑیوں کی شادی رچائی گئی۔ اس کے لئے 8 جوڑیوں کا ایک ایک گروپ بنایا گیا تھا۔ ایک  گروپ کی شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دوسرے گروپ کی رسومات ادا کی گئیں۔ ہر جوڑی کی طرف سے صرف دو مہمانوں کو شادی میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔  اس تقریب میں کسی بھی سرکاری قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ اس تعلق سے اینٹی پروپگنڈا کرنا درست نہیں ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی