بنٹوال : ایک ایسا اسکول جہاں بڑی تعداد میں زیر تعلیم ہیں  جڑواں بچے !

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2021, 8:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال،6 ؍ دسمبر (ایس او نیوز) کیرالہ کرناٹکا سرحدی علاقہ بنٹوال تعلقہ کے کائیرانگلا گاوں کا شاردا گنپتی ودیا کیندرا ایک ایسا اسکول ہے جہاں اس وقت بڑی تعداد میں جڑواں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اس اسکول نے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔

پتہ چلا ہے کہ فی الحال چوتھی جماعت میں جڑواں بچوں کی تین جوڑیاں، پانچویں جماعت میں دو جوڑیاں، آٹھویں، نوویں اور دسویں جماعت میں ایک ایک جوڑی زیرتعلیم ہے ۔ اس کے علاوہ پی یو سی میں بھی جڑواں بچون کی دو جوڑیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ اس طرح اسکول اور کالج میں جڑواں بچوں کی اتنی بڑی تعداد لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بن گئی ہے ۔  

اسکول کے پرنسپال شری ھری کہتے ہیں کہ اسکول میں نصابی تعلیم کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں کی بھی تربیات دی جاتی ہے تاکہ طالب علموں کو ملک کے اچھے شہریوں میں تبدیل کیا جا سکے ۔

اسکول کے کنوینر راجا رام بھٹ نے بتایا کہ جن جڑواں بچوں کی جوڑی ایک ساتھ اس اسکول میں داخلہ لیتی ہے ان میں سے صرف  ایک ہی بچے کی فیس لی جاتی ہے اور دوسرے بچے کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...