بنٹوال : پٹری کراس کرتے وقت ٹرین کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

بنٹوال ،18 / مارچ (ایس او نیوز) کلڈکا کے پاس نیٹلار میں ریلوے پٹری کراس کرتے وقت ٹرین کی ٹکر لگنے سے ارجن نامی ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ نیٹلا رکے رہنے والے لوگوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے روزانہ ریلوے پٹری کراس کرنا ہوتا ہے ۔ حالانکہ کچھ عرصے پہلے یہاں عوام کی سہولت کے لئے اوور بریج تعمیر کیا گیا ہے مگر اکثر و بیشتر لوگ پُل پر چڑھنے کے بجائے نیچے سے ہی ٹریک کراس کرنے کا جوکھم اٹھاتے ہیں ۔
منگلورو ریلوے پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے کیس درج کیا گیا ہے ۔