بنٹوال میں رات کے وقت گھر میں گھس کرچوروں نے اڑالیے نقدی اور زیورات

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2019, 11:43 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال،21/اکتوبر (ایس او نیوز) بنٹوال کے ایرا گاؤں میں ابراہیم ریاض نامی شخص کے گھر میں گھس کر چوروں کے ذریعے نقدی اور زیورات اڑالینے کی واردات پیش آئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن آدھی رات کے وقت چوروں نے ابراہیم کے گھر کے پچھلے حصے میں واقع کھڑکی سے ہاتھ ڈال کر پچھلے دروازے کی کنڈی کھولی اور گھر میں داخل ہونے کے بعد تقریباً پچاس ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقد دو سو روپوں پر ہاتھ صاف کردیا۔اس کے علاوہ ابراہیم ریاض کے پڑوس میں واقع اسماعیل کے گھر میں بھی چوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی، مگر وہ لوگ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔

چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔بنٹوال مضافاتی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی پرسنّا نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔اور ابراہیم ریاض کی طرف سے تحریری شکایت درج کرلی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...