بنٹوال : بی جے پی کی تشہیری گاڑی کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک 

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2023, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال ،17 ؍ جنوری (ایس او نیوز) کلاڈکا کے نرہاری ہِل علاقے میں بی جے پی کی تشہیری گاڑی ایک موٹر بائک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بائک سوار ہلاک ہوگیا۔
    
مہلوک کی شناخت وجیت (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو بیلتنگڈی کا رہنے والا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کی یہ تشہیری گاڑی تلنگانہ آئی تھی جو بی جے پی ایم ایل اے راجیش نائک کی جانب سے منعقدہ پیدل مارچ کا حصہ تھی ۔ یہ آئیسوزو گاڑی تلنگانہ کا رہنے والا شخص چلا رہا تھا۔ 
    
حادثہ کے وقت تشہیری گاڑی میلکار سے کلاڈکا کی طرف بڑھ رہی تھی اور سامنے سے آنے والی موٹر بائک سے ٹکرا گئی ۔ تصادم کے نتیجے میں بائک سوار وجیت شدید زخمی ہوگیا اور اسے تومبے اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ 
    
بائک کی سوار کی موت کے پس منظر میں ایم ایل اے نے اپنا پیدل مارچ منسوخ کردیا اور ہاسپٹل پہنچ کر مہلوک کے رشتہ داروں سے تعزیت کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔