بنٹوال: آئس کریم کی گاڑی میں غیر قانونی طور پرٹرانسپورٹ کی جارہی گائیں ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 12:29 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 18/جولائی (ایس او نیوز) ایک مال بردار مِنی ٹیمپو کو خوبصور ت رنگ او ر امو ل کے اشتہار کے ساتھ بظاہر آئس کریم ٹیمپو میں بدل کر اس میں غیر قانونی طور پر گائیں لے جانے کی کوشش کو بنٹوال پولیس نے ناکا م بنادیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس سب انسپکٹر یلّپا نے کولناڈ میں جب اس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ٹیمپو ڈرائیور اسے تیز رفتاری کے ساتھ لے بھاگا۔ پولیس جب پیچھا کرنے لگی تو ڈرائیور اور گاڑی میں موجود دیگر لوگ کٹھاتھیلا گوپال کرشنا مٹھ کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس گاڑی کو قبضے میں لے کر جب اس کا پچھلا دروازہ کھولا تو اس کے اندر تین گائیں اور ایک بچھڑا ظالمانہ اندازمیں بندھے ہوئے پائے گئے۔ پولیس نے ان جانوروں اور ٹیمپو کو ضبط کرلیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ گائیں کہیں سے چرائی گئی ہونگی اورکیرالہ کے کسی قصائی خانے فروخت کرنے کے لئے لے جائی جارہی ہونگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی