بنٹوال:زیر مرمت عمارت کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک۔ دو زخمی 

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2020, 10:55 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال، 30/اگست (ایس او نیوز) شہر کے مضافات امونجے نامی علاقے میں ایک پرانی عمارت کی مرمت کے دوران دیوار ڈھلنے سے  ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو نوجوانوں کو زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایک مذہبی مرکز کی قدیم عمارت کی مرمت اور توسیع کا کام چل رہا تھا۔ اس دوران اچانک عمارت کی دیوار ڈھل گئی اور ایک بہت بڑا پتھرجناردھن انچن (35) نامی شخص کے اوپر گرگیا۔ جناردھن کو گہری چوٹیں آگئیں جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ گرتی ہوئی دیوار کی زد میں ریشبھ (11) اور سورج (20) بھی آگئے جس سے ان کے جسم پر معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سنجیو  اور دیگر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...