بنٹوال : سرکاری اسکول میں گنپتی پوجا - بی ای او کی طرف سے تحقیقات - اسکول ڈیولپمنٹ کمیٹی صدر مستعفی ۔ گاوں والے ناراض 

Source: S.O. News Service | Published on 27th May 2022, 11:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال،27؍ مئی (ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے پڈی باگیلو نامی گاوں میں سرکاری اسکول دوبارہ کھلنے پر   'گنپتی ہاونا' انجام دی گئی جس پر بلاک ایجوکیشن آفیسر نے اسکول ڈیولپمنٹ کمیٹی صدر سے پوچھ تاچھ کی اور ڈی ڈی پی آئی کو رپورٹ بھیج دی ۔ اس کے جواب میں ایس ڈی سی صدر بال کرشنا کارنتھ نے اپنا استعفیٰ دے دیا جس کے بعد گاوں والے محکمہ تعلیمات کے افسر سے ناراض ہوگئے ہیں۔
    
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 25 سال سے یہاں چھٹیوں کے بعد اسکول دوبارہ کھلنے کے پہلے دن  گنپتی پوجا یا ہاونا کی رسم ادا کی جاتی ہے ۔ اس مرتبہ محکمہ تعلیمات کو اس تعلق سے ایک شکایت موصول ہوئی جس کے بعد بلاک ایجوکیشن آفیسر نے کارروائی کی ۔ جس پر اسکول ڈیولپمنٹ کمیٹی اور بچوں کے والدین نے سخت اعتراض جتایا ہے۔ 
    
گاوں والوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ تمام طبقات والے مل جل کر رہتے ہیں ۔ یہ رسم یہاں پر برسہا برس سے چلی آ رہی ہے ۔ اب تک کسی نے بھی اس پر اعتراض نہیں جتایا تھا ۔ اس کے علاوہ ہر جمعرات کو یہاں بھجن بھی کیا جاتا ہے ۔ تمام طلبہ اس میں شرکت کرتے ہیں۔ 
    
جنوبی کینرا کے ڈی ڈی پی آئی سدھاکر نے اس معاملہ پر اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا :" ہمیں ریاستی حکومت اور عدالت کے فصیلے پر عمل کرنا ہے ۔ اسکولوں میں مساوات ہونی چاہیے اور وہاں کسی بھی قسم کا مذہبی رنگ نہیں ہونا چاہیے ۔ بنٹوال بی ای او نے بتایا ہے کہ انہوں نے اس معاملہ پر وضاحت طلب کی ہے۔"    

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...