بنٹوال میں تعلیمی ادارے کو ٹھگنے والا جعلی صحافی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2019, 8:27 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 4/اکتوبر(ایس او نیوز) اپنے آپ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کا کیمرہ مین بتاکرمقامی تعلیمی ادارے کو بلیک میل کرنے اور اس سے 50ہزار روپے کاچیک وصول کرنے کے الزام میں بنٹوال پولیس نے نقلی صحافی کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اشوک نامی اس جعلی صحافی نے مقامی تعلیمی ادارے سے رابطہ قائم کیا اور اس ادارے کے تعلق سے منفی رپورٹنگ کرنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد اپنا منھ بند رکھنے کے لئے اس نے 50ہزار روپے طلب کیے۔ اس کے دباؤ میں آکر تعلیمی اداے نے 50ہزار روپوں کا چیک تودیدیا لیکن انہیں کچھ شک ہوا تو انہوں نے منگلورو میں موجود متعلقہ ٹی وی چینل کے نمائندوں سے بات کی تو معلوم ہوا کہ اشوک نامی اس جعلی صحافی کا اس چینل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

پھراس کے بعد تعلیمی ادارے کے ذمہ داروں نے جب اشوک سے فون پر رابطہ کیا تو اس نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور چیک واپس لوٹاتے ہوئے تعلیمی ادارے سے درخواست کی کہ اس کے خلاف کوئی شکایت درج نہ کی جائے۔ لیکن چیک واپس ملنے کے بعد تعلیمی ادارے کے ذمہ داروں نے تمام تفصیلات پولیس کو بتادیں، جس کے بعد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر کے اشوک کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس مزید تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔