بنٹوال میں بے قابو کار مسجد کے احاطے میں گھس آئی۔ ڈرائیور سمیت 6افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2019, 12:41 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 23/اکتوبر (ایس او نیوز) فرنگی پیٹ کے قریب ایک بے قابو کار مسجد کے اندر گھس آئی جس کی وجہ سے کار میں موجود 4افرادسمیت وضو خانے کے قریب موجود 2افراد زخمی ہوگئے او ر یہ سارا منظر سی سی کیمرے میں قید ہوگیا۔

کار میں سفر کررہے پتور کے رہنے والے مونپّا، سوشیلا، نرملا اور رگھو رام زخمی ہوگئے جبکہ مسجد کے احاطے میں موجود اسماعیل اور سلیمان کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔اسماعیل او رسلیمان کو علاج کے لئے تومبے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار کے مسافرین کو بس معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار پتور سے منگلورو کی طرف جارہی تھی اور جب منگلورو بنگلورو نیشنل ہائی وے پرفرنگی پیٹ کے علاقے سے گزر رہی تھی تو وہ اچانک بے قابو ہوگئی۔کار مسجد کے احاطے کی دیوار سے اس تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرائی تھی کہ اگلی دیوار توڑنے کے بعد وہ دوسری طرف والی دیوار سے ٹکراکر رک گئی تھی۔کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے کی خبر ملنے پر بنٹوال پولیس کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔