مینگلور : پولیس کانسٹیبل پر ٹِپّر چڑھانے کی ناکام کوشش ۔ دو ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 9:34 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور 22/ اکتوبر (ایس او نیوز) گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس کانسٹیبل پر ٹِپّر چڑھانے کی ناکام کوشش کرکے فرار ہونے والے دو ملزمین کو منگلورو سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

اطلاع کے مطابق ملزمین کے نام عبدالاسحاق اور محی الدین اظہر ہیں ۔ 19 اکتوبر کو کانسٹیبل شیکھر چوگلہ اور رادھا کرشنا فرنگی پیٹ آوٹ پوسٹ پر تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات 2.30 بجے کے قریب چیکنگ کے دوران منگلورو کی طرف سے آرہی ایک ٹِپّر گاڑی روکنے کی کوشش کی گئی تو مبینہ طور پر ڈرائیور نے اپنی گاڑی کانسٹیبل چوگلہ کے اوپر چڑھانے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر حاضر دماغی دکھاتے ہوئے رادھا کرشنا نے بڑی ہی سرعت کے ساتھ اسے کھینچ کر گاڑی کی زد میں آنے سے بچا لیا ۔ ٹپر ڈرائیور گاڑی بیریکیڈس سے ٹکرانے کے بعد رُکے بغیر اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو لے کر وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اس کے پیچھے جو آلٹو کار آرہی تھی وہ بھی رکے بغیر فرار ہوگئی ۔ اس ضمن میں بنٹوال پولیس اسٹیشن میں دیگر دفعات کے علاوہ دفعہ 307 یعنی اقدام قتل کے تحت ملزموں کے خلاف کیس رجسٹر کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...