بنٹوال میں ایمبولینس اور ٹرک کا تصادم۔ 1خاتون ہلاک، 4زخمی
بنٹوال17/جولائی (ایس او نیوز) نیرلکٹے کے پاس پیش آنے والے ٹرک اور ایمبولینس کے تصادم میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایمبولینس میں موجود مریض سمیت دیگر 4افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے پتور کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ منگل کے دن رات کے وقت پتور کے اسپتال سے ایک مریض کو ایمرجنسی ڈایالیسس کروانے کے لئے ایمبولینس میں منگلورو لے جایا جارہاتھا۔ اس دوران منگلورو سے پتور آنے والے مال بردار ٹرک سے ایمبولینس کی ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو پتور کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے متاثرین کو راحت پہنچانے کے بعد کیس درج کرلیا۔