تنظیموں پر امتناع عائد کرنا مسئلہ کا حل نہیں: سیتا رام یچوری

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2022, 8:40 PM | ملکی خبریں |

تیرواننتا پورم،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنرل سکریٹری کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔ ایم سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ تنظیموں پر امتناع عائد کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ دوسرے نام سے پھر دوبارہ وجود میں آجاتے ہیں۔ مرکز کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے ملحقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لیے امتناع عائد کیے جانے کے پیش نظر انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا۔

 مرکزی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ انسدادِ غیرقانونی سرگرمیوں کے قانون 1967 (37/1967) کے دفعہ 3 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت محصلہ اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے مرکزی حکومت اعلان کرتی ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس کی معاون یا ملحقہ محاذوں جن میں ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف اندیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امامس کونسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او)، نیشنل ویمنس فرنٹ، جونیئر فرنٹ، امپاورمنٹ انڈیا فاؤنڈیشن اور ریہاب فاؤنڈیشن کیرالا کو غیرقانونی قرار دیا جاتا ہے۔

 یچوری نے کہا کہ آر ایس ایس پر تین بار امتناع عائد کیا گیا۔ کیا اس نے اپنی سرگرمی روک دی؟ لہٰذا امتناع کوئی حل نہیں۔ ماضی میں بھی تنظیموں پر امتناع عائد کیا گیا، لیکن وہ نئے نام سے ابھریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیمی پر نظر ڈالیے، اس پر امتناع عائد ہوا تھا، لیکن کیا ہوا؟

 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یہاں مخاطب کرتے ہوئے یچوری نے یہ بات کہی اور کہا کہ ہر قسم کی دہشت گرد سرگرمی کو روکا جانا چاہیے اور بلڈوزر سیاست کو بھی روکا جائے۔

پی ایف آئی کے ساتھ ربط رکھنے والی جماعت انڈین نیشنل لیگ جو حکمراں بائیں بازو کی حلیف پارٹی ہے کو اتحاد سے نکالنے صدر بی جے پی کے سندرن کے مطالبہ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے یچوری نے برجستہ کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ حقائق کو سمجھیں۔

 اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یچوری نے کہا کہ واٹس ایپ پیامات کی تشہیر سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔ ہمارے بچپن کے دنوں میں ایک صحافی کا اندازہ اس کے جوتوں کے تلوں سے کیا جاتا تھا۔ ایک صحافی کو چاہیے کہ وہ خبروں کی تلاش میں نکلے۔ سینئر لیڈر نے زور دے کر کہا کہ وہ انہیں یہ ہدایت کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...