رام دیو انٹرنیشنل نے6؍بینکوں کو دکھایا ٹھینگا، 414؍کروڑ روپے کا چونا لگاکر مالکان فرار

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 10:57 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بینکوں کو ٹھینگا دکھا کر فرار ہونا اب ہندوستان میں عام بات ہو گئی ہے- وجے ملیہ، نیرو مودی، میہل چوکسی کے بعد اب اس فہرست میں مزید ایک نام جڑ گیا ہے- یہ نام باسمتی چاول برآمد کرنے والی کمپنی رام دیو انٹرنیشنل لمیٹڈ کا ہے- اس کمپنی کے مالکان نے 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بینک گھوٹالہ کرنے والوں میں اپنا شامل کر لیا ہے- ایس بی آئی نے دہلی واقع باسمتی چاول برآمد کرنے والی ایک فرم کے خلاف سی بی آئی میں شکایت درج کرائی ہے-

بتایا جا رہا ہے کہ ایس بی آئی اور دوسرے بینکوں کا اس پر 400 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا بقایہ ہے- اس شخص نے 6 بینکوں سے قرض لیا تھا اور سال 2016 سے لاپتہ ہے- ایس بی آئی نے شکایت تب کی جب اس کا روپیہ واپس نہیں ملا کیونکہ ملزم اپنی زیادہ تر ملکیتوں کو فروخت کر ملک سے فرار ہو گیا ہے-دستاویزات کو دیکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ باسمتی چاول برآمد کرنے والی کمپنی رام دیو انٹرنیشنل کو 2016 میں ہی این پی اے قرار دے دیا گیا تھا- اس کا مالک بیرون ملک فرار ہو گیا ہے، لیکن ایس بی آئی نے چار سال بعد اسی سال 25 فروری کو شکایت درج کرائی- اب سی بی آئی معاملے کی جانچ کر رہی ہے- کمپنی کے ڈائریکٹروں نریش کمار، سریش کمار، سنگیتا اور کچھ نامعلوم عوامی خدمت گاروں پر جعل سازی اور دھوکہ دہی جیسے کئی الزامات میں معاملہ درج کیا گیا ہے-

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شکایت پر سی بی آئی نے کمپنی کے مالک اور اس کے چار ڈائریکٹروں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے-2018 میں نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل (این سی ایل ٹی) کے حکم کے مطابق یہ بتایا گیا کہ کمپنی ڈائریکٹرس دوبئی فرار ہو گئے ہیں - کمپنی کے قرض کو 2016 میں ایک این پی اے کی شکل میں ظاہر کیا گیا تھا- بینک نے چار سال کی تاخیر کے بعد اس سال فروری میں ایجنسی کے پاس شکایت درج کی- ان کے خلاف لْک آؤٹ سرکلر جاری کئے گئے ہیں -

ایس بی آئی کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ہریانہ واقع مذکورہ کمپنی کے پاس کرنال ضلع میں 3 چاول مل اور 8 سارٹنگ اور گریڈنگ یونٹس ہیں -ایک خصوصی آڈٹ میں پتہ چلا ہے کہ قرض دہندگان نے اکاؤنٹس میں گڑبڑی کر کے بیلنس شیٹ کو ٹھگ لیا اور بینک رقم کی لاگت پر غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنے کے لئے سامان اور مشینری کو غیر قانونی طور سے ہٹایا ہے- ایس بی آئی سے بینکوں کا ایکسپوزر 414 کروڑ روپے میں سے 173 کروڑ روپے، کینرا بینک کا 76 کروڑ روپے، یونین بینک آف انڈیا کا 64 کروڑ روپے، سنٹرل بینک آف انڈیا کا 51 کروڑ روپے، کارپوریشن بینک کا 36 کروڑ روپے اور آئی ڈی بی آئی بینک کا 12 کروڑ روپے ہے-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...