ڈھاکہ: کرکٹ میچ میں گیند لگنے سے نوجوان جاں بحق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 12:36 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ڈھاکہ9/اکتوبر(ایجنسی) کرکٹ میچ کے دوران کبھی ایسے ناخوشگوار واقعے رونما ہو جاتےہیں جن کی وجہ سے جینٹل مین گیم پر سوالات اٹھنے لگتے ہیں ۔ آسٹریلین کرکٹر کی ٹیسٹ میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے موت کو تو سبھی جانتے ہیں لیکن حال ہی میں بنگلہ دیش میں سٹیڈیم میں میچ کے دوران سینے میں گیند لگنے سے امپائر جان کی بازی ہارگیا۔

 17سالہ انعام الحق نامی لڑکا سٹیڈیم دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنے کیلئے گیا اوربد قسمتی سے امپائر کے فرائض سرانجام دینے لگا ۔اسی دوران بلے نے زور دار شاٹ کھیلی لیکن گیند باونڈری پار جانے کی بجائے انعام الحق کے سینے میں جالگی ۔گینداس قدر زور سے لگی کہ متوفی کی سانس رک گئی اور وہ زمین پر گر گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انعام الحق کی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔ دوسری جانب مقامی پولیس چیف نے واقع کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ سڈنی میں ہونے والے ایک فرسٹ کلاس میچ کے دوران ایک بائونسر لگنے سے ہیوز کے سر پر چوٹ آئی تھی اور وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے تھے۔ جس کے بعد کرکٹ میں حفاظتی انتظامات کے تناظر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔ میدان میں کھلاڑیوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اب آن فیلڈ امپائرز کے سلامتی کے حوالے سے بھی مختلف خدشات جنم لے چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

بھٹکل کا نوجوان اُدیاور میں ہوئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی؛ علاج کے لئے مالی تعاون کی اپیل

بھٹکل مخدوم کالونی کا ایک نوجوان اُڈپی کے اُدیاور میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے منی پال کستوربا اسپتال شفٹ کیا گیا ہے، نوجوان کی مالی حالت کمزور ہونے  کی وجہ سے علاج کے لئے  قریب تین لاکھ  روپیوں کی فوری ضرورت ہے۔ نوجوان کی شناخت سمیرسوکیری (34) کی حیثیت سے کی گئی ...

بھٹکل میں الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے موسوم ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح

   یہاں نوائط کالونی میں  دبئی کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن  مُنیری کی طرف سے ان کے والد مرحوم الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے منسوب ایک ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں بھٹکل کی سرکردہ شخصیات سمیت علماء و عمائدین   موجود تھے۔

بنگلورو فساد: مسلمانوں نے پیش کی ہم آہنگی کی مثال، انسانی زنجیر بناکر مندر کی حفاظت

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں سوشل میڈیا کی ایک قابل اعتراض پوسٹ کے بعد بھڑکنے والے فرقہ وارانہ فساد کے درمیان مسلم نوجوانوں نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے ایک مندر کی حفاظت کی اور ہندوستان کی اس خوبصورت تصویر کو نمایاں کیا جس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہونا چاہیے۔

 بھٹکل جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت کی تعمیرروک دی جائے۔ پنچایت اراکین نے کیا اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ 

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنرکو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے تحصیلدار نے جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا جو کام شروع کیا ہے