کینیا کے بعد اڈانی کو بنگلہ دیش سے دھچکا! انرجی معاہدوں کی تحقیقات کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 12:05 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ہندوستان کے مشہور بزنس مین گوتم اڈانی کو حالیہ دنوں میں شدید مالی نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے، اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ دراصل امریکی عدالت کی جانب سے گوتم اڈانی کے خلاف کارروائی کے بعد سے اڈانی گروپ کی عالمی سطح پر کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ کئی ممالک نے اڈانی کے پروجیکٹس کو منسوخ کر دیا ہے، جب کہ بعض نے ان پروجیکٹس کی دوبارہ جانچ شروع کر دی ہے۔ حال ہی میں کینیا نے اڈانی سے جڑے ایک پروجیکٹ کو منسوخ کر دیا، جبکہ بنگلہ دیش نے اڈانی کے ایک پروجیکٹ کی تحقیقات کے لیے ایک ایجنسی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔ یہ پروجیکٹ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کے معاہدے کا حصہ تھا۔

اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کے معاہدہ کے حوالے سے، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جس نے اتوار کو یہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی۔ ایک آفیشل بیان میں کہا گیا ’’وزارت بجلی، توانائی اور معدنی وسائل کی قومی جائزہ کمیٹی نے 2009 سے 2024 تک کے مطلق العنان حکمرانی کے دوران بجلی پیدا کرنے کے لیے جتنے معاہدے کیے ہیں۔ ان معاہدوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک باوقار قانونی اور تحقیقاتی ایجنسی کو مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔‘‘ چیف ایڈوائزر محمد یونس کی دفتر نے بیان جاری کر کے کہا کہ کمیٹی اس وقت 7 اہم توانائی اور بجلی منصوبوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

جن 7 کمپنیوں کی جانچ رہی ہے اس میں اڈانی (گوڈا) بی آئی ایف پی سی ایل کا 1،234.4 میگا واٹ کو کوئلہ پر مبنی پلانٹ شامل ہے۔ اڈانی (گوڈا) بی آئی ایف پی سی ایل اڈانی پاور لمیٹڈ کی مالکانہ حق والی ذیلی کمپنی۔ 6 دیگر معاہدوں میں سے ایک چینی کمپنی  بھی ہے، جس نے کوئلے پر مبنی 1320 میگاواٹ کا پاور پلانٹ بنایا ہے۔ بقیہ معاہدے بنگلہ دیشی کاروباری گروپوں کے ساتھ کیے گئے ہیں جو پچھلی حکومت کے قریب بتائے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور ...

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر طاقتور حملہ، 250 راکٹ فائر کر کے 7 افراد زخمی

اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہر طرف سے جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک اور زبردست حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس نے تقریباً 250 راکٹ فائر کیے، جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حزب اللہ کا ...