روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی، چین مدد کرے گا

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 11:03 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے اپنے چینی ہم منصب وانگ وائی کے ساتھ اتوار کے روز ڈھاکہ میں تبادلہ خیال کیا۔ بدھ مت اکثریتی ملک میانمار میں ظلم و جبر سے بچنے کے لیے دس لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان وہاں سے بھاگ کر بنگلہ دیش آگئے تھے۔ ان میں سے بیشتر روہنگیا سن 2017 میں آئے تھے اور بنگلہ دیش میں مختلف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ مومن نے بتایا کہ بنگلہ دیش سے میانمار واپس جانے والے ممکنہ روہنگیاوں کی رہائش کے لیے چین نے میانمار کے رکھائن صوبے میں تقریباً 3000 مکانات تعمیر کرائے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین اپنے وطن واپس لوٹنے والے ان پناہ گزینوں کے لیے شروع میں کھانے پینے کے انتظامات بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا،''ہمیں اس کے لیے چین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ وہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔‘‘

بیجنگ میں بنگلہ دیش کے سابق سفیر اور تجزیہ کار منشی فیض احمد نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ''روہنگیا کے بحران کو حل کرنے کے لیے بنگلہ دیش کو چین کے تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘

چین نے اس سے قبل نومبر 2017 میں میانمار کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، جس میں تقریباً سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش سے واپس بھیجنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس کے بعد سن 2019 میں بھی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی دو مرتبہ کوششیں کی گئیں۔

تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں کیونکہ روہنگیا پناہ گزنیوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ میانمار واپس جاتے ہیں تو ایک بار پھر تشدد کا شکار ہو جانے کا خدشہ ہے، جس سے بچنے کے لیے وہ وہاں سے بھاگے تھے۔ گزشتہ برس میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے یہ خوف مزید بڑھ گیا ہے۔

بنگلہ دیش پناہ گزینوں سے متعلق شناختی عمل مکمل کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے مختلف کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں میں سے آٹھ لاکھ سے زیادہ کا بائیومیٹرک ڈیٹا میانمار کو بھیجا جا چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...