شیخ حسینہ سب سے طویل مدت تک قیادت کرنے والی ایشیائی خاتون رہنما: رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2019, 11:12 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،10؍ستمبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنے والی دنیا کی مشہور خواتین رہنما کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ شیخ حسینہ نے اس حصولیابی کے ساتھ ہندوستان کی اندراگاندھی، برطانیہ کی مارگریٹ تھیچر اور سری لنکا کی چندریکا کماراتنگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وکی لیکس کی جانب سے حال ہی میں کرائے گئے سروے کے مطابق شیخ حسنیہ خواتین کے نشاۃ الثانیہ کی علامت (آئیکن) بن گئی ہیں۔ سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنےکا ریکارڈ سینٹ لوسیا کی گورنر جنرل ڈیم پیئرلیٹ لوسی کے نام ہے جنہوں نے 11ستمبر 1997 سے 31دسمبر 2017 تک ملک کی قیادت کی۔ وہ 20 سال اور 105 دنوں تک سینٹ لوسیا کی گورنرجنرل رہیں لیکن عالمی سیاست میں انھیں بہت شہرت نہیں ہے۔ آئس لینڈ کی وِگدیس فنبوگادوتِر یکم اگست 1980 سے یکم اگست 1996 تک ملک کی صدر رہیں لیکن وہ بھی عالمی سیاست میں زیادہ مشہور نہیں تھیں۔

ڈومینیکا کی ڈیم اوجین 14سال اور 328 دنوں تک ملک کی وزیر اعظم رہیں۔ آئر لینڈکی میری میک ایلس 13 سال 364 دنوں تک ملک کی صدر رہیں۔ جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل دنیا کی اہم خاتون رہنماؤں میں شامل ہیں جو 22 نومبر 2005 سے اب تک اس عہدے پر فائز ہیں۔

جہاں تک شیخ حسینہ کا سوال ہے تو انھوں نے رواں برس سات جنوری 2019 کو چوتھی مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا جس میں وہ تین مرتبہ مسلسل ملک کی وزیر اعظم رہیں۔ شیخ حسینہ پہلی بار 1996 میں ملک کی وزیر اعظم بنیں اور 2001 تک رہیں۔ سنہ 2008 کے الیکشن میں ان کی پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹیں ملیں اور انھیں دوبارہ وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی مارگیٹ تھیچر 11 برس 208 دنوں تک برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔ اندراگاندھی مختلف اوقات میں 15 برس سے زیادہ کی مدت تک وزیر اعظم رہیں۔ سری لنکا کی چندریکا کماراتنگا نے 11 برسوں اور سات دنوں تک وزیر اعظم اور صدر کے عہدے پر فائز رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔