ہندوستان-بنگلہ دیش دوستی کے 50 سال، حسینہ واجد کا اظہار مسرت

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 10:23 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

ڈھاکہ/نئی دہلی،7؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان کے ساتھ دوستی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حسینہ واجد نے نئی دہلی میں انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز (آئی سی ڈبلیو اے) میں منعقدہ فرینڈ شپ ڈے کی تقریبات کے دوران نشر ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں اظہار خیال کیا۔ یہ تقریب دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔

انہوں نے کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عوام کے درمیان رابطے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تعلقات کی قدر کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی یہ سالگرہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے لے جانے اور بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے اپنے وعدوں کو دہرانے کا ایک موقع ہے۔

حسینہ واجد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مارچ 2021 میں بنگلہ دیش کے اپنے دورے کے دوران ڈھاکہ اور نئی دہلی سمیت 18 منتخب شہروں میں مشترکہ تقریبات منعقد کرنے اور 6 دسمبر کو یوم دوستی کے طور پر تسلیم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آنے والی دہائیوں میں دونوں ممالک کے عوام مل کر اپنے وژن اور نظریات کو حقیقت میں بدلتے رہیں گے۔

’ڈھاکہ ٹریبیون‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ’’بنگلہ دیش اور ہندوستان سفارتی تعلقات کے قیام کی گولڈن جبلی منا رہے ہیں۔ یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے سفر میں ایک سنگ میل ہے۔ ہندوستان نے 6 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...