پیغمبر محمدؐ کے متنازعہ کارٹون معاملہ پر بنگلہ دیش میں فرانسیسی صدر کے خلاف پھوٹا غصہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2020, 11:11 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،28؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا متنازعہ کارٹون شائع کرنے کا متنازعہ قدم کا بچاؤ کرنے پر فرانس کے صدر امینوئل میکرون کے خلاف مسلم ممالک میں تلخ رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متنازعہ کارٹون کا تنازعہ ایشیا میں ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش تک پہنچ گیا ہے۔ منگل کو ڈھاکہ میں فرانس کے خلاف کثیر تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور فرانس کے سامانوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

ڈھاکہ پولس کے مطابق اس مظاہرہ میں 40 ہزار سے بھی زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ اس مظاہرہ کا انعقاد اسلامی آندولن بنگلہ دیش (آئی اے بی) نے کیا تھا۔ مظاہرہ کے دوران فرانس کے صدر میکرون کا پُتلا نذرِ آتش کیا گیا اور انھیں اسلاموفوبیا کے لیے سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں شامل کئی لوگ میکرون کا پُتلا بنا کر اسے جوتے پہنائے ہوئے تھے۔

بتا دیں کہ حال میں فرانس کے ایک اسکول میں ’اظہارِ رائے کی آزادی‘ موضوع پر بحث کے دوران ایک ٹیچر نے مشہور رسالہ شارلی ہبدو میں شائع پیغمبر محمد کے متنازعہ کارٹون دکھائے تو ایک طالب علم نے ان کا بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف فرانس میں زبردست مظاہرے ہوئے۔ صدر میکرون نے بھی اس واقعہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ شدت پسند فرانس کا مستقبل چھیننا چاہتے ہیں۔ میکرون نے مسلمانوں پر علیحدگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا میں اسلام مذہب بحران کا شکار ہے۔ میکرون نے ملک کے 60 لاکھ مسلمانوں کو فرانس کے اقدار کے حساب سے ڈھالنے کے لیے ایک منصوبہ لانے کا اعلان بھی کیا۔

فرانس کے اس قدم کے بعد سے ہی کئی مسلم ممالک میں فرانس کے سفیر کو نکالنے اور اس کے سامان کے بائیکاٹ کی اپیل تیز ہو گئی ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردغان نے فرانس کے خلاف سب سے زیادہ جارحانہ تیور دکھائے ہیں۔ ایران نے بھی فرانس کے سفیر کو بلا کر کارٹوں کو لے کر احتجاج درج کرایا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے جاری بیان میں بھی فرانس میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی مخالفت کی گئی اور پیغمبر محمدؐ کے قابل اعتراض کارٹون کی اشاعت کی مذمت کی گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ میں بھی کارٹون کے خلاف ایک قرارداد پاس کی گئی اور قطر نے بھی میکرون کے اشتعال انگیز بیان کی تنقید کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...