بنگلہ دیش میں عام انتخابات، اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th December 2018, 11:37 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 26دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بنگلہ دیش میں اگلے اتوار کو قومی انتخابات ہوں گے، جو پہلے 23 دسمبر کو ہونے والے تھے۔

ووٹنگ کی تاریخ میں ایک ہفتے کا اضافہ اس لیے کیا گیا چونکہ مخالف جماعتون کو انتخابات کی تیاری کے لیے وقت درکار تھا۔

ووٹنگ کے دوران سکیورٹی کی فراہمی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوج تعینات کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ لگاتار تیسری بار انتخاب لڑ رہی ہیں۔

حزب اختلاف کی معروف رہنما، خالدہ ضیا، جو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ ہیں، بدعنوانی کے الزامات پر دس سال قید ہیں، جن کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اُنھیں یہ سزا سیاسی بنیاد پر دی گئی ہے۔

وہ فروری سے قید کاٹ رہی ہیں۔ اُنھیں عدالت نے یتیم خانے کے لیے مختص غیر ملکی فنڈ خرد برد کرنے کے مبینہ الزام پر سزا سنائی تھی۔

اِسی مقدمے میں مئی میں عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کی ضمانت منظور کی تھی۔ لیکن، تشدد کے الزام پر مبنی ایک اور کیس میں ملوث کرکے اُنھیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

حالیہ مہینوں کے دوران، بی این پی کے ہزاروں رہنماؤں اور سرگرم کارکنون کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر زیادہ تر سیاسی تشدد کے الزامات عائد ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔