بنگلہ دیش ٹیم کے مشیر بن سکتے ہیں گیری کرسٹن
ڈھاکہ ،28؍ مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بنگلہ دیش کرکٹ حکام نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز گیری کرسٹن کو ٹیم مشیر بنانے کیلئے ان سے بات کر رہے ہیں۔بنگلہ دیش کو اکتوبر سے قومی ٹیم کے لئے اہم کوچ کی تلاش ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان جلال یونس نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے سابق کوچ کرسٹن کو اہم کوچ کا کردار دینے کی پیشکش نہیں رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہماری فہرست میں ہیں لیکن ٹیم کے مشیر کے طور پر۔یہ ابھی طے نہیں ہے۔امید ہے کہ آئی پی ایل کے بعد ہم کوئی معاہدہ کر لیں گے۔