بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے پہلی موت، برطانیہ سے لوٹنے والی خاتون کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 22nd March 2020, 7:23 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،22؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک برطانیہ نشیں خاتون کا جنہیں بنگلہ دیش لوٹنے پر سلہٹ کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ قرنطینہ میں ڈال دیا گیا تھا، آج صبح سویرے انتقال ہو گیا۔ روزنامہ ڈیلی اسٹار کے مطابق بنگلہ دیش نے اب تک کورونا وائرس سے دو مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سلہٹ کے سول سرجن ، پریم آنند منڈل کے مطابق پچھلے پہر کوئی ساڑھے تین بجے خاتون نے سلہٹ شہید شمس الدین احمد اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ 4؍ مارچ کو لندن سے واپس آئی تھیں اور گزشتہ 10 دن سے بخار، کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ سول سرجن کے حوالے سے یہ رپورٹ دی گئی ہے، جس میں مزید بتایا گیا کہ متوفیہ کو 20؍ مارچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور حالت خراب ہونے پر انہیں تنہا کردیا گیا تھا۔

سلہٹ ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی، بیماریوں کے کنٹرول اور تحقیق (آئی ای ڈی سی آر) کی ایک ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے متوفیہ کے خون کا نمونہ اکٹھا کیا ہے۔ متوفیہ کے کنبہ کے ان ممبروں کو بھی قرنطینہ میں بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں ، جو ان سے قریبی رابطے میں تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...