ٹی-20 کرکٹ میں بنگلہ دیشی گیندبازوں کا قہر، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ملی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 2nd September 2021, 11:01 AM | اسپورٹس |

ڈھاکہ، 2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازوں کی بہترین اننگز کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بدھ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ کو7  وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار گیندبازی کے سامنے پوری طرح بے بس نظرآئی اور 16.5 اوورز میں صرف 60 رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے اور میچ سات وکٹوں سے بہ آسانی جیت لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تجربہ کار تیز گیندباز مستفیض الرحمن نے 2.5 اوورز میں 13 رنز دے کر سب سے زیادہ تین، نسم احمد، شکیب الحسن اور محمد سیف الدین نے دو-دو اور مہدی حسن نے ایک وکٹ لیا۔ میزبان ٹیم کی بلے بازی بھی اچھی رہی۔ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور کپتان محموداللہ نے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 16 اور 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شکیب کو بلے اور گیند دونوں کے ساتھ عمدہ کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بلے بازی میں فلاپ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی گیند بازی بھی کمزور نظر آئی۔ بلے بازی میں جہاں کپتان ٹام لیتھم اور مڈل آرڈر بلے باز ہنری نکولس نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے، وہیں گیندبازی میں اعجاز پٹیل، کول میک کونچی اور رچن رویندرا کو ایک-ایک وکٹ ملا۔ ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی متاثر کن نہیں رہا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...