انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے پہلا ورلڈ کپ خطاب جیت کر رقم کی تاریخ ، پانچویں مرتبہ چمپئن بننے کا ہندوستان کا خواب ٹوٹا

Source: S.O. News Service | Published on 10th February 2020, 1:04 PM | اسپورٹس |

پوچے فسٹروم، 10/ فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)  آئی سی سی کا یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ فائنل تھا ، جو انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ انگلینڈ میں 2019 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کی سنسنی خیزی تو تاریخ کے سنہرے اوراق میں درج ہوگئی ، ساتھ ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطابی مقابلہ بھی لمحہ لمحہ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھاتا رہا ۔ ہر گیند کے ساتھ بدلتی بازی کے درمیان بنگلہ دیش نے ہندوستان کو تین وکٹ سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی ہے ۔ بنگلہ نے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 42.1 اوورس میں 170 رن بناکر جیت حاصل کرلی ۔ ٹیم نے 23 گیندیں پہلے ہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہی جبکہ ٹیم انڈیا کو صرف ایک شکست فائنل میں ہی ملی ۔

بنگلہ دیش کی جیت کے ہیرو کپتان اکبر علی رہے ، جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے یشوسوی جیسوال کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹھہر سکے ۔ ٹیم پورے 50 اوورس تک بھی نہیں کھیل پائی اور 47.2 اوورس میں 177 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ جیسوال نے سب سے زیادہ 88 رن بنائے ۔ ٹیم کے 8 بلے باز دہائی کے ہندسہ تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔

جواب میں بنگلہ دیش کے لئے سلامی بلے باز پرویز حسین ایمن نے 79 گیندوں پر 47 رنوں کی اننگز کھیلی ، لیکن ٹیم کو فتح کی منزل تک پہنچانے کا کام اکبر علی نے کیا ۔ علی 77 گیندوں پر 43 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ اس اننگز میں انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ انہوں نے اس وقت محاذ سنبھالا جب ٹیم 14.1 اوورس میں 62 رن پر تین وکٹ گنواکر مشکل میں پھنس گئی تھی ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم جب جیت سے 15 رن دور تھی ، تبھی بارش آگئی ، جس کے بعد ہدف کو کم کر کے 30 گیندوں پر سات رن کردیا گیا جبکہ بارش بند ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے جیت کی رسم پوری کرلی ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...